عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟تعطیل کا اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی۔