ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو ناقص رائتہ دیئے جانے کا واقعہ سامنےآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو ناقص رائتہ دیئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے کھانے کے ساتھ دیا گیا دہی کا رائتہ ایکسپائر ہو چکا تھا۔
ٹرین میں دوران سفر زائد المیعاد رائتہ کھانے سے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پاک بزنس ٹرین میں ناقص اور زائد المعیاد رائتہ دیئے جانے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور وزیر ریلوے سے اس بدانتظامی کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔