کراچی درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پروپیگنڈا بند کریں؛ مرتضیٰ وہاب
شہرقائدکی رونقوں کو بحال کریں گے،شوشے چھوڑنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے،میئرکراچی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پروپیگنڈا بند کریں۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسپورٹس کمپلکس کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،کراچی کی رونقوں کو بحال کریں گے،صوبوں سے متعلق جو طریقہ آئین میں ہے اس پر عمل کریں،شوشے چھوڑنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔
میئر کراچی نے کہاکہ صوبوں کے معاملے کو آئین کے تحت پارلیمان میں حل کریں، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، معاشی استحکام نہیں آئے گا،بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میر رضا کیس میں بڑی پیش رفت، اغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بھی شامل
میئر کراچی نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی نیت کام کرنے کی ہے، چاہتے ہیں بہتری آئے۔