پی ٹی آئی والوں کو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کیلئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا، عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے،پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کےلئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔
ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی،ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہوٹ کیک ہوتی ہےاور ایک ایک سیٹ پر پندرہ پندرہ امیدواران ہیں،پارلیمانی بورڈ کسی موضوع امیدوار کی منظوری دے گا، ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے،پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کےلئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا