کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)کراچی میں انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔
انٹرپری میڈیکل کے نتائج کے مطابق 44 فیصد طلبہ ناکام ہوگئے،سرکاری کالج پوزیشنز سے محروم رہے،تینوں پوزیشنز نجی کالجوں نے حاصل کیں۔
پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا،پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔
پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 27ہزار 323 امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے ، 15ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
پری میڈیکل امتحانات میں صرف 9 فیصد لڑکے امتحانات میں کامیاب ہوسکے جبکہ47.56 فیصد لڑکیاں کامیاب قرار پائیں۔
1.17 فیصد لڑکوں نے اے ون گریڈ حاصل کئے جبکہ6.14 فیصد لڑکیوں نے اے ون گریڈ حاصل کیا،1.73 فیصد لڑکوں نے اے گریڈ حاصل کیا ، 10.97 فیصد لڑکیوں نے اے گریڈ حاصل کیا،2.23 فیصد لڑکوں نے جبکہ 12.67 فیصد لڑکیوں نے بی گریڈ کے ساتھ امتحان پاس کیا۔
مجموعی طور پر امتحانات میں 28 ہزار 259 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہوئے،15572 کامیاب ہوئے،5519 میں سے 2578 لڑکے امتحان میں کامیاب ہوئے،22740 طالبات میں سے 12994 طالبات کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی ہو !بہادر شوہر اپنی جان پر کھیل کر مگرمچھ کے منہ سے اپنی بیوی کو چھڑوا لایا