مگر مچھ کا خاتون پر حملہ، گھسیٹ کر نہر میں لے گیا، شوہر نے بازیاب کرایا

Aug 09, 2025 | 17:27:PM
مگر مچھ کا خاتون پر حملہ، گھسیٹ کر نہر میں لے گیا، شوہر نے بازیاب کرایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا،خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔

پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی وزیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا