انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم ننکانہ صاحب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےانسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کی شناخت محمد طلحہ لطیف کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے،ملزم نے ساتھی کی ملی بھگت سے شہریوں کو دبئی اور بحرین ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا،ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کے قبضے سے 16 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا