بھارت کی پاکستانی نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش ناکام، دوگرفتار

Aug 09, 2025 | 19:00:PM
بھارت کی پاکستانی نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش ناکام، دوگرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کا چولستانی راستے سے پاکستانی نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف ،سکیورٹی اداروں نے ہنی ٹریپ کی کوشش ناکام بنادی، خانپور کے رہائشی دو نوجوان گرفتار کرلیے گئے۔
خان پور میں سکیورٹی اداروں  ے   پاکستان انڈیا بارڈر سے 2 نوجوان گرفتار کرلیے، گرفتار پاکستانی نوجوانوں کے موبائل فونز سے گفتگو پکڑی گئی،سکیورٹی اداروں نے راجستھان بارڈر سے 2 مشکوک نوجوانوں کو پکڑ لیا۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق پاکستانی لڑکے انڈین لڑکیوں سے رابطے میں تھے، ہنی ٹریپ کے ذریعے انڈیا پاکستانی نوجوانوں کو پھنسا کر انڈیا بلوارائے تھے۔

ان افراد کو دہشت گرد قرار دیکر قتل کیا جانا تھا اور پاکستان پر الزامات لگانے تھے ، گرفتار افراد کا تعلق خانپور سے ہے ۔

گرفتار افراد میں 20 سالہ شاہد علی اور 18 سالہ اسمان شامل ہیں ،سکیورٹی اداروں کی طرف سے مزید  تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟