آزادی سپیشل ملبوسات ,جیولری اوردیگرسامان سے بازار سج گئے
خواتین سبز و سفید ملبوسات کی خریداری میں مصروف،سبز ,سفید دوپٹوں، چوڑیوں، کنگن اور بیجز کی بھرمار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سہیرہ طارق)جشنِ آزادی قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں، خواتین سبز و سفید ملبوسات اور آرائشی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں، قومی جذبے سے سرشار ماحول ہر سو خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔
ملتان میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں اور بازاروں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے،خواتین کے لیے آزادی سپیشل ملبوسات اور جیولری سے بازار سج گئے ہیں،سبز و سفید دوپٹے، چوڑیاں، کنگن اور بیجز کی بھرمارہے۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل،نئی بحث چھڑگئی
دکانوں میں خواتین کے لیے قومی رنگوں میں خصوصی کولیکشن دستیاب ہے،آزادی کے دن کے لیے سٹائلش ملبوسات اور آرائشی اشیاء خواتین کی اولین ترجیح ہیں،بازاروں میں خواتین کیلئے سبز و سفید ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔