علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل،نئی بحث چھڑگئی

Aug 09, 2025 | 10:54:AM
علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل،نئی بحث چھڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
علیزے شاہ کی وائرل ہونےوالی ویڈیو میں ایک ہاتھ اداکارہ کو کھانا کھلا رہا ہے جس کا چہرہ چھپایا گیا ہے،اس حوالے سے  صارفین کا خیال ہے کہ یہ ہاتھ اُن کو بوائے فرینڈ کا ہو سکتا ہے جس کے ساتھ اُن کی پہلے بھی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔


صارفین نے علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ معصوم دعا نہیں رہی جس کو ہم نے ڈارمہ سیریل’’عہد وفا‘‘ میں دیکھا تھا۔ 


ایک صارف نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ شہرت حاصل کرنے کیلئے اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے ؟ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ کسی مسلمان لڑکی کیلئے اس طرح کے کام کرنا غیرمناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جینیفر لوپیز کو معروف برینڈ کے سٹور میں گھسنے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل
واضح  رہے کہ اس سے قبل اداکارہ متنازع لباس پہننے اور اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں۔