جینیفر لوپیز کو معروف برینڈ کے سٹور میں گھسنے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برینڈ کے سٹور میں داخلے سے روک دیا گیاجس کی ویڈیوبھی وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پرجینیفر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا’’ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں‘‘ اورپھر وہ وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
اس واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
بعد ازاں جب سٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نےجینیفر لوپیز کو واپس سٹور وزٹ کرنے کی دعوت دی لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا،جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر معروف برینڈز سے خریداری کی اور روانہ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:وانی کپور ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑیں
واضح رہے کہ گلوکارہ ترکی میں کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا،حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
جینیفر لوپیز جلد ہی فلم "Kiss of the Spider Woman" میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔