وانی کپور ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ وانی کپور دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم’’سردارجی‘‘3 کے دفاع میں بول پڑیں۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ’’سردار جی 3 ‘‘میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کوشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے بھارت میں اس فلم کی ریلیز پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔
سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر دلجیت دوسانجھ کیخلاف بائیکاٹ مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے، تاہم مداحوں سمیت چند ساتھی فنکاروں نے ان کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا،یہ فلم ممکنہ طور پر اس واقعے سے پہلے مکمل کی گئی تھی جس میں 100 سے زائد تکنیکی عملے نے بھی کام کیا۔
وانی کپور نے مزید کہا کہ دلجیت ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار ہیں اور ان کی سرمایہ کاری اس فلم میں لگی ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ان کا نقصان بھی ہوا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انمول بلوچ سے شادی؟علی رضانے خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ سردار جی 3 پر بھارت میں پابندی پہلگام واقعے اور بھارت کی ناکام فوجی کارروائی کے بعد لگی ،کئی بھارتی فنکاروں نے دلجیت دوسانجھ کی مخالفت کی اور ان کی فلم کا بائیکاٹ کیا لیکن نصیر الدین شاہ نے ان کے حق میں کھڑے ہو کر معاملے کو بہتر طریقے سے سلجھانے کی بات کی۔