اداکارہ انمول بلوچ سے شادی؟علی رضانے خاموشی توڑ دی

Aug 08, 2025 | 15:11:PM
 اداکارہ انمول بلوچ سے شادی؟علی رضانے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
علی رضا اور اداکارہ انمول بلوچ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئےجس میںدونوں کی آن سکرین جوڑی کو اس قدر پسند کیا گیا کہ ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔


اداکار سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں شادی کریں گے یا نہیں؟تواس کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ اس کا انحصار اس وقت کے حالات پر ہوگا لیکن ابھی انڈسٹری میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا کزن پارکنگ تنازع پر قتل
علی رضا کا کہنا تھا کہ فی الحال میں کسی کے ساتھ بھی تعلق میں نہیں ہوں، انمول بلوچ میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میرا انمول سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔