بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا کزن پارکنگ تنازع پر قتل

Aug 08, 2025 | 10:57:AM
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا کزن پارکنگ تنازع پر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ کی نامور اور خوبرو اداکارہ ہما قریشی کے کزن کو پارکنگ کے اوپر ہونے والے تنازع پر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی شب دہلی کے علاقے نظام الدین میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ رات 11 بجے ایک مارکیٹ کی پارکنگ میں ہما کے کزن آصف قریشی کو مبینہ طور پر ملزمان نے اس وقت تشدد کا نشانا بنایا جب آصف نے اپنے گیٹ کے قریب کھڑا اسکوٹر ان سے ہٹانے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعلیم کا بڑا اقدام ، سکولوں کے حوالے سے ایک اور اہم خبر

آصف کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ مقتول پر کسی بھاری چیز سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے، بعدازاں انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں دو بھائیوں اُجول اور گوتم کو گرفتار کیا گیا ہے، اُجول نے مقتول پر حملے کا آغاز کیا تھا۔