ڈیفنس لاہور میں گارڈ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

Aug 09, 2023 | 10:36:AM
ڈیفنس فیز 5 میں رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر امیر زادے کی اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکورٹی گارڈ پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈیفنس فیز 5 میں رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر امیر زادے کی اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکورٹی گارڈ پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

لاہور میں دولت کے نشے میں دھت افراد کی جانب سے غربا پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے بعد اب ڈیفنس فیز 5 میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں غلط پارکنگ پر منع کرنے کی پاداش میں سیکیورٹی گارڈ کو ایک امیر زادے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

واقعے کی سی سی ٹی وہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امیر زادہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکیورٹی گارڈ انور خان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور مارکیٹ میں موجود لوگوں کی مداخلت کے بعد اس کی جان بخشی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ملکی حالات سنگین سے سنگین تر ہوگئے، شیخ رشید 

متاثرہ ملازم کی مقدمہ کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دینے کے فوراً بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔