شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار ، مقدمہ درج

Aug 09, 2022 | 18:31:PM
شہباز گل ، ایف آئی آر
کیپشن: شہبازگل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہباز گل کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ بھی درج کر لیاگیا۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 124 اے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ شہباز گل کو تھانہ بنی گالا کی حدود سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس زرائع کے مطابق مقدمے میں اداروں ،سربراہوں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل ہیں ۔شہباز گل پر حساس اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے ،شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ