سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

Aug 09, 2022 | 12:09:PM
سابق امریکی صدر،ڈونلڈ ٹرمپ،ایف بی آئی،گھر،چھاپہ
کیپشن: ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

 امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا میں رہائش پزیر ہیں جہاں امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ چھاپے کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔