پنجاب کے مختلف اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عابد حسین کو ایم ڈی فیصل آباد اور سلمان احمد کو ایم ڈی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا،ذوالفقار احمد کو ایم ڈی ملتان اور شاہد ندیم کو ایم ڈی ساہیوال تعینات کردیا گیا،عبدالزراق ڈوگر کو ایم ڈی گوجرنوالہ اور عثمان اکرم کو ایم ڈی گجرات تعینات کردیا گیا،محمد قاسم کو ایم ڈی بہاولپور اور ساجد صفدر کو ایم ڈی راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں،احسن ممتاز کو ایم ڈی ننکانہ صاحب اور کامران اشرف کو ایم ڈی شیخو پورہ تعینات کردیا گیاجبکہ رضوان اشرف کو ایم ڈی قصور اور شکیب سرور کو ایم ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایچ ایس کے تحت سنٹرلائزڈ پالیسی کے ذریعے ریکارڈ 15 ہزار 827 داخلے مکمل