عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات ،شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کردیا

Apr 09, 2022 | 12:16:PM
عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات ،شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کردیا
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملکی حالات   خراب ہوتے جارہے ہیں، ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔ ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ  پاکستان کی عوام نے عمران خان کا کہا مانا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سب سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ جووزیراعظم اوروزیراعلی بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی۔عوام ملک میں مہنگائی کوبھلا کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا مستقبل کیا ہو گا؟ ریحام خان نے بڑی پیشنگوئی کردی

 یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنتے دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ  الیکشن کرادو۔اس وقت ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اورالیکشن۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی