عمران خان کا مستقبل کیا ہو گا؟ ریحام خان نے بڑی پیشنگوئی کردی

Apr 09, 2022 | 10:31:AM
تحریک عدم اعتماد۔ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں
کیپشن: ریحام خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک عدم اعتماد۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو   میں کہا ہے کہ  کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، خواہ وہ ’لاڈلا‘ ہی کیوں نہ ہو۔  ریحان خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب وہ عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے جائے گا اور آئندہ الیکشن بری طرح ہار جائیگا۔

 ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ناصرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 190 تک پہنچ گیا ہے، اب لمبی تقریریں کر کے یہ ڈالر کو 200 تک پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی

 انہوں نے  کہا کہ پاکستان میں شاید کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب اچھے سے سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی، قانون کی پاسداری ہر شہری کے اوپر لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہو گیا