فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہو گیا

Apr 08, 2022 | 11:17:AM
  فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہو گیا
کیپشن: فرح خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی داستانیں ان دنوں زبان زد عام ہیں، تاہم انکے کے ساتھ بڑا فراڈ ہونے کی خبر سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کی اہلیہ  بشری بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے سات کروڑ روپے کی لگژری کار بک کرائی تھی، تین کروڑ 63 لاکھ روپے ایڈوانس دیئے تاہم فرح خان کو نہ کار ملی نہ پیسے اور ملزم ملک سے فرار ہوگیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرح خان نے اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا ہے۔ مقدمےکی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر7 ایف آئی آر درج ہوئیں، اس کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔

 یہ بھی کہا جارہا ہے کہ  خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا، 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش

 یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت جاتی دیکھ کر پوچھ گچھ سے بچنے کیلئےفرح خان کچھ روز پہلے دبئی جاچکی ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر امریکا چلے گئے تھے بعدازاں وہ بھی امریکا سے دبئی آچکے ہیں، فرح خان پر الزام ہے کہ وہ سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں پر بھاری رشوت لیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی اجلاس کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا