اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش 

Apr 08, 2022 | 10:26:AM
اپوزیشن کی تحریک انصاف کو بڑی پیشکش 
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو مصالحت کی پیشکش کی گئی ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیش کش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مذکورہ پیش کش اپوزیشن رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کی  جب کہ یہ پیش کش انتخابی اصلاحات تک محدود ہیں لیکن اگر پی ٹی آئی قیادت کسی اور ضمن میں تعاون کا اظہار کرے گی تو اس پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فرح خان کے سسر کا تہلکہ خیز انکشاف

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مستعفی ہوسکتے ہیں، جب کہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار کا دور ختم۔۔چہیتے افسروں کے لیگ سے رابطےشروع