شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن  کا دورہ

Apr 09, 2021 | 13:16:PM
شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن  کا دورہ
کیپشن: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے ادارے آرمڈ فورسز  انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی میڈیکل کورکی سربراہ لفٹیننٹ جنرل نگارجوہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔وزیرخارجہ نے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اورزیرعلاج پاک فوج کے باہمت اورپرعزم جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ کو آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے دائرہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن، ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکزہے۔ انسٹیٹیوٹ میں خاص طورپرمحاذ جنگ پرزخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔اس موقع پر وزیرخارجہ نے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا۔ وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: کسان احتجاج جاری، کل ہریانہ دہلی شاہراہ بند کرنے کا اعلان