رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں کشتی اُلٹ گئی، 13 بچوں کو بچا لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے بیٹ بخشو بھتڑ میں سیلاب متاثرین کی ایک اور کشتی اُلٹ گئی، 13 بچوں کو بچا لیا گیا، 9 ماہ کا بچہ اب بھی لاپتہ ہے۔
پرائیویٹ کشتی کے ملاح متاثرین کو لے کر آ رہے تھے کہ کشتی راستے میں الٹ گئی، کشتی میں 14 کمسن بچوں سمیت خواتین سوار تھیں۔ فلاحی تنظیم طارق فاؤنڈیشن کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ متاثرین کے 13 بچوں کو زندہ بچا لیا، 9 ماہ کا بچہ ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے، بیٹ بھتڑ بخشو بھتڑ سے متاثرہ فیملی کو ٹھل حمزہ شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں کشتی اُلٹ گئی۔
تاحال وہاں انتظامیہ میں سے کوئی ادارہ نہ پہنچ سکا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ بچوں کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔