کسی کا کیرئیر بنا سکتا ہوں نہ برباد کر سکتا ہوں،یہ اوپر والے کا کام ہے:سلمان خان

Sep 08, 2025 | 20:57:PM
 کسی کا کیرئیر بنا سکتا ہوں نہ برباد کر سکتا ہوں،یہ اوپر والے کا کام ہے:سلمان خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ کسی کا کیرئیر بنانے والا میں نہیں بلکہ اوپر والا ہے۔

بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے ذمے دار نہیں ہیں۔

شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔

اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیریئر بنانے والا میں نے نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کا کیریئر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں ہی نہیں، اگر میں کسی کا کیریئر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیریئر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل