یو اے ای نیول کمانڈر کی پاک نیول چیف ایڈمرل نوید سے ملاقات

Sep 08, 2025 | 18:53:PM
یو اے ای نیول کمانڈر کی پاک نیول چیف ایڈمرل نوید سے ملاقات
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی، کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل