علی امین گنڈا پور کم ترین مدت تک رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) علی امین گنڈا پور کم ترین مدت تک رہنے والے خیبر پختونخوا کے پانچویں وزیراعلیٰ بن گئے ۔
رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور2سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔
علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔
گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور 2مارچ کو انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا،اس طرح وہ 2سال سے کم مدت تک وزیراعلی رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو صرف 4ماہ 5دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993سے 25فروری 1994تک وزیراعلیٰ کے منصب پر رہے ۔
اس کے بعد آفتاب احمد خان شیر پاو ایک سال 7ماہ 25 دن 2تک صوبے کے وزیراعلیٰ رہے وہ دو دسمبر 1988 سے 7 اگست 1990 تک وزیراعلی رہے۔
تیسری نمبر پر جے یو آئی کے مفتی محمود(مرحوم)11ماہ 15دن کے عرصہ تک وزیراعلیٰ رہے وہ یکم مارچ 1972 سے 15 فروری 1973 وزارت کے عہدے پر فائر رہے۔
چوتھے نمبر پر پیپلزپارٹی کے سردار عنایت اللہ گنڈاپور ایک سال 10 ماہ 17 دن تک وزیراعلی رہے وہ 29 اپریل 1973 سے 16 فروری 1975 تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے ۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور نے اپنی استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی