علی امین گنڈا پور کا ’’90 دن میں رہائی‘‘ والا بیان ہی اسے لے بیٹھا

Oct 08, 2025 | 19:12:PM
علی امین گنڈا پور کا ’’90 دن میں رہائی‘‘ والا بیان ہی اسے لے بیٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)’’بانی تحریک انصاف کی90 دن میں رہائی ورنہ میں سیاست چھوڑ دوں گا‘‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی90 دن میں تو رہا نا ہوئے مگر علی امین  گنڈاپور  کی سیٹ جاتی رہی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی امین کی ڈیڈ لائن کے ابھی دو دن باقی تھے ، تاہم علی امین کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین  گنڈا پور نے سینیٹ الیکشن سے پہلے لاہور میں بانی تحریک انصاف کی 90 دن میں رہائی کا اعلان کیا تھا ، اور بعد  میں علی امین گنڈا پور نے اپنے ہی بیان کی تردید بھی کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کا حجاب والا اشتہار۔۔ مداح حمایت اور مخالفت میں آمنے سامنے