دیپیکا پڈوکون کا حجاب والا اشتہار۔۔ مداح حمایت اور مخالفت میں آمنے سامنے

Oct 08, 2025 | 18:23:PM
 دیپیکا پڈوکون کا حجاب والا اشتہار۔۔ مداح حمایت اور مخالفت میں آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا، جس میں وہ حجاب پہنے نظر آئیں۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا جبکہ کچھ لوگ اداکارہ پڈوکون کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔

بھارت کی بڑی اردو نیوز ویب سائٹ  کے مطابق حال ہی میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے وزٹ ابوظہبی کا اشتہار دیا۔ دپیکا پڈوکون نے حجاب پہن رکھا تھا، جب کہ رنویر سنگھ نے لمبی داڑھی رکھی تھی۔ ان کا روپ دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں نے ان پر پیار کی بارش کی، جب کہ کچھ غصے میں آگئے۔ کچھ لوگوں نے دیپیکا پڈوکون کو اس روپ کیلئے ٹرول کیا۔ اس اشتہار میں ایسی کیا چیز تھی جس نے اتنی ہلچل مچا دی۔سنگھم اگین کے بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک بار پھر اسکرین شیئر کی۔ فلم کیلئے نہیں بلکہ اشتہار کیلئےاور یہ اشتہار سیاحت سے متعلق تھا۔ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود اس اشتہار کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا سکون‘۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ملکر “ابوظہبی کا دورہ کریں” کیلئے یہ اشتہار شوٹ کیا۔ وہ دو مختلف لباس میں نظر آتی ہیں ۔ پہلے میں، وہ جینز اور سفید ٹی شرٹ پہنتی ہیں اور دوسرے میں، وہ عبایا اور حجاب پہنتی ہیں ۔ اس اشتہار میں ابوظہبی کی ثقافت اور روایات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اشتہار بنانے والوں نے مقامی لباس کی نمائش بھی کی ہے۔ وہ ابوظہبی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔اس اشتہار میں دیپیکا پڈوکون اور  رنویر سنگھ مشہور شیخ زید گرینڈ مسجد کا منظر دکھا رہے ہیں۔ وہ امن و سکون کی بات بھی کررہے ہیں ۔ تاہم کچھ لوگوں کو دیپیکا کا حجاب پہننا ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے بالی ووڈ ادکارہ کو ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ کچھ صارفین نے کہا کہ اس نے ہندو مذہب کو نظر انداز کیا اور اس کے بجائے عرب ثقافت کو فروغ دیا۔ ایک صارف نے یہاں تک کہا کہ “دیپیکا پڈوکون ایک منافق ہے، اس کے باوجود لوگ ان کی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔” ایک اور صارف نے لکھا، “ہندوستان میں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جو خاص اہمیت رکھتی ہیں، وہ ملک میں ان جگہوں کی تشہیر کیوں نہیں کرتیں؟ایک اور صارف نے کہا، “آپ نے ہندوستان میں مندر کے لیے ایسا کبھی نہیں کیا؟ آپ نے ابوظہبی میں حجاب پہنا ہوا تھا”۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے مداحوں نے بھی ٹرولنگ کا فوری جواب دیا۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ دیپیکا پڈوکون جب ہندوستان میں مندر جاتی ہیں تو وہ ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتی ہیں۔ انہوں نے وہاں ثقافت کو فالو کیا ۔ ابوظہبی کی مسجد میں بھی ایسا ہی کیا۔ ایک اور صارف نے اس حقیقت کی نشاندہی کی کہ سب کیلئے شیخ زید مسجد کے اندر عبایا پہننا لازمی ہے۔ پاپ گلوکارہ ریحانہ نے جب وہاں کا دورہ کیا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق