سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق 

Oct 08, 2025 | 17:37:PM
سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپورکو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا ہے اوران کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیاہے۔

ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ خود بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے،یہ بانی پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کے پی میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال ہے،اورکزئی واقعے پر بانی پی ٹی آئی غمزدہ ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سٹیک  ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر امن ممکن نہیں،کے پی حکومت خود کو وفاقی حکومت کی پالیسی سے الگ نہیں کر سکی،تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،وژن پر عمل نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو دکھ ہے،آج کا واقعہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا محرک ہے۔

ان کاکہناتھا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوں گے، نئی شروعات ہوں گی،امن کیلئے کے پی حکومت وفاق کی رہنمائی کرے گی،بانی پی ٹی آئی کو توقع ہےسہیل آفریدی وفاقی حکومت کو سمجھائیں گے۔

بیرسٹر سلمان اکرم نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو مستعفی ہونے کا حکم دیاہے،وقت کے ساتھ فیصلے اور حکومتیں بدلتی ہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، عدم اعتماد نہیں ہوگا، ہم نے نئی شروعات کرنی ہے،ہم اب خیبرپختونخوا میں واضح پالیسی دیں گے،علی امین استعفیٰ دیں گے، کے پی اسمبلی سہیل آفریدی کو منتخب کرے گی،کوئی وجہ نہیں کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کا حکم نہ مانیں،میں نہیں سمجھتا کہ علی امین کسی سازش کا حصہ بنیں گے۔

ٹیگز: