پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بند،سرکلر جاری

Oct 08, 2025 | 12:24:PM
پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بند،سرکلر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بندکردیاگیا،اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے سرکلر بھی جاری کر دیاہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بندکرنے کے فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی میں موجود اور داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ہوگا۔
اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء سمیت کوئی فرد بھی کالے شیشے استعمال نہیں کرے گا،یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان، ملازمین،اساتذہ اور طلباء کواس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ
پنجاب یونیورسی انتظامیہ کاکہناہے کہ سرکلر کے بعد یونیورسٹی میں کوئی کالے شیشے ولی گاڑی دیکھی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔