پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی )پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ نےپنجاب بھر میں ٹیکس نیٹ میں شامل نہ کئے جانے والے یونٹس کی چیکنگ کاحکم دے دیاہے،گزشتہ 3ماہ کے دوران لاہورسے46ہزار یونٹس جبکہ پنجاب بھر سے ابتک 1لاکھ20ہزار یونٹس شامل کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمتیں،شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا
گزشتہ 1سال سے ابتک 7لاکھ سے زائد یونٹس ٹیکس نیٹ میں شامل کرکے ٹیکس دہندگان کی تعداد18لاکھ سے بڑھا کر25لاکھ سے زائد کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں ای ٹی اوز اور انسپکٹرز پر مشتمل 15رکنی ٹیمیں بھی چیکنگ کے لئے تشکیل دیدی گئی ہیں۔