ریما خان نے ’لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا

Oct 08, 2023 | 18:28:PM
ریما خان نے ’لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) فلمسٹار ریما خان کو لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023ء سے نوازا گیا، لکس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں ریما خان کو ان کے فنی کیریئر کے دوران کامیابیوں پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ریما خان نے اپنا یہ ایوارڈ سلطانہ صدیقی سے حاصل کیا، وہ پہلی خاتون فنکار ہیں جنہوں نے اپنے کریڈٹ کی وجہ سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے، اس موقع پر ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم انڈسٹری میں محنت اور جدوجہد ہی ہے کہ آج انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے فینز اور ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کا میرا ساتھ رہا، حتٰی کہ ان کا بھی جنہوں نے مجھ پر مثبت تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ ہاجرہ یامین کی بولڈ تصاویر وائرل، شدید تنقید

اُنہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ پر تنقید کرتے ہیں اور ان کی تنقید کی وجہ سے آپ آگے بڑھتے جاتے ہیں، اس طرح میں نے اپنے آپ کو ہمیشہ بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کی لہٰذا ایسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ریما خان کو متعدد ایوارڈز ملے ہیں، اُنہیں نگار ایوارڈز، لکس اسٹائل ایوارڈز، گریجویٹ ایوارڈز، ہم ایوارڈز سمیت یو ایس اے میں امریکاز ابروڈ میڈیا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔