اداکارہ ہاجرہ یامین کی بولڈ تصاویر وائرل، شدید تنقید

Oct 08, 2023 | 14:18:PM
 پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کے سبب ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کے سبب ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مایہ ناز اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی ہاجرہ یامین کی مقبولیت کی وجہ انکی بولڈنس کا مظاہرہ کرتی تصاویربھی ہیں جو ہر گزرتے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

تفصیلات کے مطابق ہاجرہ یامین ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ،پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹائلسٹ انیلا مرتضیٰ کے ساتھ سین ڈیاگو میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوکر چند تصاویر شیئر کیں جس نے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچادیا۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ ہاجرہ یامین ساحل کنارے سفید شرٹ اور ڈینم شارٹس میں کیمرے کے سامنے پوز دیتی  دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ہاجرہ یامین کی بولڈ ڈریسنگ ان کے مداحوں کو پسند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی اداکارائیں مختصر اور بولڈ لباس پہننا پسند کرتی ہیں خاص طور پر جب وہ بیرون ملک چھٹیاں منا رہی ہوتی ہیں۔ 

اداکارہ کے باڈی شو  پر مداحوں نے تضحیک آمیز کلمات بھی کہہ ڈالے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ اب ہمیں رمضان میں تبلیغ کریں گے’۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی اداکارہ اپنی فٹس تصاویر سے تنقید کا نشانہ بنائی جاچکی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)