برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے

Oct 08, 2021 | 20:06:PM
اینڈی مرے جوتے اور رنگ مل گئی
کیپشن: اینڈی مرے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی شادی کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینڈی مرے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی کھوئی ہوئی چیزوں کے واپس مل جانے کی اطلاع دی ۔اینڈی مرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں اور ہوٹل انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے جوتے واپس آگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی شادی کی انگوٹھی بھی واپس آگئی ہے۔ ٹینس اسٹار نے اپنے جوتوں کی تصویر بھی شیئر کی ۔یاد رہے کہ کھیل کے دوران اینڈی مرے اپنی انگوٹھی تسموں سے باندھنے کے عادی ہیں، انگوٹھی ملنے سے اینڈی مرے کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل اینڈی مرے نے میچ کے بعد اپنے جوتے خشک ہونے کےلئے گاڑی کے نیچے رکھے تھے اور وہاں سے ان  کے جوتے غائب ہوگئے تھے۔اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی ان کے جوتے اور شادی کی انگوٹھی واپس کردی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے ان  کی شادی شدہ زندگی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Andy Murray (@andymurray)

یہ بھی پڑھیں:موت کے کنویں میں خواجہ سراﺅں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل