وزیراعظم عمران خان سے سابق چیف آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

Oct 08, 2021 | 16:59:PM
وزیراعظم جنرل فیض سے ملاقات
کیپشن: عمران خان جنرل فیض ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ان کی بطور آئی ایس آئی چیف خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس۔۔ افغانستان کی صورتحال پر غور