فرض کی ادائیگی۔۔ جان بچ گئی۔۔ ویڈیو وائرل

Oct 08, 2021 | 11:59:AM
 رپورٹر،امریکی، ویڈیو، وائرل
کیپشن: امریکی رپورٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافت کا پیشہ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے،  امن ہو یا جنگ سینکڑوں صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کر دیتے ہیں ۔ امریکا کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک جرنلسٹ رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک ہولناک حادثے سے دوچار ہونے سے بچ جاتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

العریبہ اردو کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی رپورٹر  مائیک پکڑ کر رپورٹنگ میں مصروف ہوتا ہے کہ اچانک ایک گاڑی تیز رفتاری سے اس کی طرف آتی ہے اور رپورٹر فوری حرکت کرتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور گاڑی زور سے دوسری جگہ ٹکرا جاتی ہے۔ رپورٹر خوش قسمتی سے حادثے سے بال بال بچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قسمت ہو تو ایسی۔۔  گورے کا پہلا ہی نشانہ ٹچ  بیٹھ گیا