ہاردیک پانڈیا کو شو میں بلانے کے بعد کرن جوہر ڈر گئے، وجہ کیا بنی ثانیہ مرزا کو بتا دیا

Nov 08, 2025 | 21:28:PM
ہاردیک پانڈیا کو شو میں بلانے کے بعد کرن جوہر ڈر گئے، وجہ کیا بنی ثانیہ مرزا کو بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ہدایت کار، پیش کار، اداکار، اسکرین پلے رائیٹر اور ٹی وی میزبان کرن جوہر کے شو ’’کافی وِد کرن‘‘ کے 2019 میں  بنائے گئے ایک ایپی سوڈ میں بھارتی  کرکٹرز ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہل کی شرکت نے شدید تنازع کو جنم دیا، ہاردیک پانڈیا تنازع کے بعد کرن جوہر  نے کبھی کسی کرکٹر کو ’کافی وِد کرن‘ پر مدعو نہیں کیا،کرن جوہر نے ثانیہ مرزا کو بتایا کہ وہ اس تنازع کے بعد میں محتاط ہوگئے ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں فلمساز کرن جوہر نے اپنے مشہور شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو مدعو کیا۔ تاہم، اس ایپی سوڈ کے نشر ہونے کے فوراً بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا، جس نے نہ صرف شو بلکہ ہندوستانی کرکٹ حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی۔ شو کے دوران ہاردک پانڈیا نے خواتین سے متعلق غیر مناسب اور جنسی نوعیت کے تبصرے کئے، جنہیں ناظرین نے توہین آمیز اور جنس پرستانہ قرار دیا۔ ان بیانات پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد بھارتی بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانڈیا اور راہل دونوں کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے معطل کر دیا اور ان سے وضاحت طلب کی۔اس واقعے نے نہ صرف کرکٹ کی دنیا بلکہ تفریحی صنعت میں بھی بحث چھیڑ دی کہ مشہور شخصیات کو میڈیا میں کس طرح کے بیانات دینے چاہئیں۔ اس دوران اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے متنازع ایپی سوڈ کو آن لائن سے ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹی وی میزبان  کرن جوہر نے پاکستان کے سابق کرکٹر کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران اس واقعے پر بات کی۔ جب ثانیہ نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی ویرات کوہلی کو شو پر بلایا ہے، تو کرن نے جواب دیا کہ ’’میں نے ویرات سے کبھی نہیں پوچھا، اور ہاردیک اور راہل کے واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب کسی کرکٹر کو نہیں بلاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس تنازع کے بعد میں محتاط ہوگیا ہوں۔ بہت سے لوگ ہیں جن سے مجھے لگا کہ وہ آئیں گے نہیں، اس لئےمیں نے انہیں بلانے کی کوشش ہی نہیں کی‘‘۔کرن نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایک بالی ووڈ اسٹار بھی ہیں جو پچھلے تین سیزن سے شو میں آنے سے انکار کر رہے ہیں:’’مکو بھائی! وہ پہلے آ چکے ہیں، مگر تین سیزن سے نہیں آ رہے‘‘۔
تنازع کے بعد، کے ایل راہل نے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کیلئے ایک ذاتی جھٹکا تھا۔ انہوں نے نکھل کامت کے پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ انٹرویو ایک الگ دنیا تھی۔ اس نے مجھے مکمل طور پر بدل دیا۔ میں بہت کچھ سیکھا۔ راہل کے مطابق اس واقعے نے انہیں زیادہ ذمہ دار اور محتاط بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رشبھ پنت نے 3 بار زخمی ہو کر بھی بالروں کا بھرکس نکال دیا