رشبھ پنت نے 3 بار زخمی ہو کر بھی بالروں کا بھرکس نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین رشبھ پنت نے زخمی ہونے کے باوجود شاندار اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔ پنت جنوبی افریقہ 'اے' کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے ۔ طبی امداد ملنے کے بعد پنت میدان میں واپس آئے اور مخالف گیند بازوں پر زخمی شیر کی طرح حملہ کردیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کو جنوبی افریقہ 'اے' کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن تین بار چوٹ لگی ۔ اس کے باوجود پنت نے انڈیا ’’اے ‘‘کے لیے کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 54 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ پنت کو تینوں مواقع پر علاج لینا پڑا ، لیکن وہ بلے بازی کرنےکے لیے کریز پر واپس آئے۔ پنت کی شاندار اننگز کی وجہ سے بھارت نے اپنی دوسری اننگز 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 382 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ رشبھ پنت انڈیا ’’اے‘‘ کی کپتانی کر رہے ہیں۔ انہیں اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلینی ہے ۔ اس سیریز سے قبل اے ٹیم کے خلاف ان کی چوٹ نے شائقین میں کچھ تشویش پیدا کر دی تھی لیکن بعد میں پنت زخمی ہونے کے باوجود کریز پر واپس آئے اور شاندار اننگز کھیل کر اپنے مداحوں کے لیے خوشخبری سنائی۔
بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو ریورس پل شاٹ کی کوشش کے دوران موراکی کی گیند ہیلمٹ پر لگی ۔ اس کے بعد پل شاٹ کھیلتے وقت ان کی کہنی میں چوٹ لگی ۔ پھر ان کے پیٹ پر گیند لگی جس سے وہ درد سے کراہنے لگےاور ان تینوں موقعوں پر فزیو تھراپسٹ کی مدد لینی پڑی۔جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز شیپو موراکی کے ہاتھوں تین بار چوٹ کھانے کے بعد پنت کو احتیاطی تدابیر کے طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ انہیں بعد میں بائیں ہاتھ پر پٹی باندھے دیکھا گیا۔رشبھ پنت جب ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو 22 گیندوں پر 17 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے تھے۔ ان کی جگہ دھرو جورل آئے۔ انڈیا اے کے کوچ رشیکیش کانیتکر نے بالآخر پنت کو واپس آنے کو کہا، حالانکہ وہ بیٹنگ جاری رکھنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں،محسن نقوی