کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں،محسن نقوی
دبئی میں صدر ایشین کرکٹ کونسل کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)دبئی میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی اجلاس۔ دوحہ میں ہونے والے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔رائزنگ سٹارز ایشیا کپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔صدراےسی سی محسن نقوی نےکہا کہ کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پربھی تفصیلی غور کیا گیا۔مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ویورز شپ و شائقین کی تعداد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔شرکاسےخطاب کرتےہوئےصدراےسی سی محسن نقوی نےکہاکرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں۔ایشیائی ممالک کی کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔
اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اے سی سی کے تحت آئندہ نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے بارے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ کے ٹورنامنٹس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا،لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر غور ہوا۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے بارے حتمی پلان طلب کر لیا،کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے دیگر ممالک تک فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اے سی سی کے تھوسٹ پریرا۔ میڈم ایشا۔ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سبحان احمد۔ پی سی بی کےایکس آفیشو ممبر سلمان نصیر اور زین عاصم کی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی کے خلاف مہم،22 ملین ڈالر ضائع کرنیوالے ارب پتیوں کے نام سامنے آ گئے