کہاں بادلوں کے ڈیرے، کہاں موسم سرد رہنے کاامکان؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
ادھرکشمیر میں موسم سرداورخشک رہے گا اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ اورسکردومنفی06، بابوسرمنفی04، استورمنفی03، گوپس، گلگت منفی02، چترال، دیر، کالام اور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم سے کم 2ہزار روپے جرمانہ ،پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی