ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظور

Nov 08, 2025 | 18:05:PM
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظور
کیپشن: ٹریفک وارڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظور کر لی۔
پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظوری دیدی ،  کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق صرف جرمانے ہی نہیں بلکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹس کے ذریعے لائسنس بھی معطل ہوسکتا ہے ، اوور سپیڈ پر 20 ہزار روپے تک کا چالان کیا جا سکتا ہے ۔

حکام کے مطابق بھاری جرمانوں کی تجویز ریونیو کیلئے نہیں بلکہ قانون کی پاسداری اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے دی گئی ہے ۔

شہریوں کی اکثریت کہتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے تو ٹھیک لیکن عوام کی جیب پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے