سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Nov 08, 2025 | 15:30:PM
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 001ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 193روپے کی سطح پر آگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:سینئرسیاست دان اورسابق وفاقی وزیرانتقال کرگئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے مستحکم تھیں۔