پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔
لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے،وہ ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔