موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈزکیلئے نامزدیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز گریمی ایوارڈز کے 68ویں ایڈیشن کے لیے نامزدگیاں سامنے آ گئیں۔
گریمی ایوارڈز 2026 کی تقریب یکم فروری کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی، جہاں موسیقی کے عالمی ستارے اپنے ایوارڈز کے لیے مد مقابل ہوں گے۔
گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کی فہرست میں رَپر کینڈریک لامار سب سے آگے ہیں جنہیں نو نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں، دوسرے نمبر پر لیڈی گاگاکوسات نامزدگیاں ملی ہیں۔
باد بانی،سبرینا کارپنٹر اور آر اینڈ بی گلوکار لیون تھامس کو چھ نامزدگیاں دی گئی ہیں۔
اس سال کے گریمی ایوارڈز میں شامل اہم کیٹیگریز میں سال کا بہترین البم، سال کا بہترین گانا، بہترین نیا فنکار، بہترین پاپ سولو پرفارمنس، بہترین پاپ ڈو یا گروپ پرفارمنس، بہترین رَپ البم، بہترین میوزک ویڈیو اور بہترین عالمی موسیقی البم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’’مائیکل ‘‘کا پہلا ٹریلر آگیا
یہ کیٹیگریز موسیقی کی مختلف صنفوں اور نئے فنکاروں کو عالمی سطح پر پہچان دینے کے لیے بنائی گئی ہیں،اس مرتبہ اہل ہونے والا دورانیہ وہ ریکارڈنگز شامل کرتا ہے جو 31 اگست 2024 سے 30 اگست 2025 تک جاری کی گئیں۔