مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’’مائیکل ‘‘کا پہلا ٹریلر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجےجعفر جیکسن نے نبھایا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
جعفر جیکسن مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ کہانی جان لوگن نے لکھی ہے جس میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم مراحل، موسیقی کے سفر،سٹیج پرفارمنسز اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں جعفر جیکسن کو مائیکل کے انداز میں چلتے، گفتگو کرتے، گاتے اور مشہور مون واک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہےجسے آنجہانی گلوکار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں؟
فلم میں مائیکل جیکسن کے کیریئر کے نمایاں پہلوؤں پر بھی توجہ دی گئی ہے، تاہم ان کی ذاتی زندگی اور ان سے متعلق تنازعات کو شامل نہیں کیا گیا۔