زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں؟

Nov 08, 2025 | 10:58:AM
 زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو انہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا،وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران تھے کہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟
بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا لیکن سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا  یوں انہیں زرین خان سے جانا جانے لگا،تاہم زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔
ان کے خاندان نے ان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں جس میں بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کرلی
زرین کی سنجے خان سے پہلی ملاقات 14 سال کی عمر میں اپنی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے ہوئی جس کے بعد دونوں نے 1966 میں ڈیٹنگ شروع کی اور بعد میں شادی کرلی،انکی  4 اولادیں   ہیں جن میں سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
زرین خان شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر کام کرچکی ہیں جن میں ’’تیرے گھر کے سامنے‘‘ او’’ایک پھول دو مالی‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔