ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کرلی
مولاناطارق جمیل نے نکاح پڑھایا،ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اورایک کروڑ کا عروسی جوڑاپہنا،ڈاکٹر نبیحہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کرلی۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وہ جلد دوسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی،انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر ترک مردوں کی طرح خوبصورت ہیں اور اب انہوں نے خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرلی۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خود سے کم عمر دیرینہ دوست حارث کھوکھرسے شادی کی اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔

شادی کی تقریب میں سب سے خوبصورت چہرہ اورشخصیّت بلاشُبہ دُلہن ہی ہوتی ہے،مشرقی دُلہنوں کا رنگ و روپ دُنیا بھر میں آئیڈیل سمجھا جاتا ہے، ہر دُلہن اپنے اس خاص دن کے لئے خوب تیاری کرتی ہے کیونکہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر نظر بس اسی پر ٹھہر جائے، خوب صورت چہرے کو غازے کے ساتھ ساتھ اچھّا عروسی لباس میسّر آجائے تو پھر دُلہن کا حُسن دو آتشہ ہوجاتا ہے۔
شادی کے موقع پر ڈاکٹرنبیحہ علی خان نے میڈیا کودیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نکاح کے موقع پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات پہنے ہیں جبکہ ایک کروڑ روپے کا ان کا عروسی لباس ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خود سے 15 سال زائد العمر مرد سے شادی کی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں ںے دوسری شادی نہیں کی، شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے زندگی میں مرد کی کمی محسوس کی اور اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے، وہ جلد شادی کریں گی۔
نکاح کی تقریب میں مولاناطارق جمیل کے علاوہ صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سمیت میڈیاانڈسٹری کے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی۔