اسلام آباد میں گُھسنےسے پہلے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد پولیس نے غلام سرورخان، زلفی بخاری، واثق قیوم عباسی اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے

Nov 08, 2022 | 12:02:PM
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غلام سرورخان، زلفی بخاری، واثق قیوم عباسی اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں۔ 

اس کےعلاوہ علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کررہی ہے، وفاقی حکومت کی اجازت سےاسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھلوا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی پولیس کا لاہور پشاور موٹروے کو کلیئر کرانے کی اجازت کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہیں اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہا تھا کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔