کیمبرج نے لیک ہو جانے والا میتھمیٹکس کا پیپر منسوخ کرکے دوبارہ امتحان کی تاریخ دے دی

May 08, 2026 | 00:59:AM
 کیمبرج نے لیک ہو جانے والا میتھمیٹکس کا پیپر منسوخ کرکے دوبارہ امتحان کی تاریخ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کیمبرج انٹرنیشنل نے  اے ایس لیول میتھ میٹکس کا جو پیپر لیک ہو گیا تھا، اسے منسوخ کر دیا ہے اور میتھمیٹکس کا امتحان دوبارہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کیمبرج نے میتھ 9709/12 کا  گزشتہ دنوں ہو چکا امتحان، کوئسچن پیپر لیک ہو جانے کی تصدیق ہونے کے سبب منسوخ کردیا۔  کیمبرج انٹرنیشنل نے  متاثرہ طلبہ کے لیے نیا امتحان لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ری پلیسمنٹ امتحان 9 جون 2026 کو ہوگا۔

 کیمبرج نے پیپر لیک ہونے کے واقعہ  کی تحقیقات شروع کردی ہیں جن مین دیکھا جا رہا ہے کہ پیپر کن لوگوں نے لیک کیا۔

کیمبرج انترنیشنل اس ضمن میں   قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لے رہا ہے۔   پیپر لیک کرنے  میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

کیمبرج  نے  اپنے تمام سٹوڈنٹس کو  شفاف اور منصفانہ نتائج کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مواد لیک کرنے والوں پر مستقل پابندی لگ سکتی ہے۔

جن علاقوں مین کوئسچین پیپر لیک ہونے کی تصدیق ہوئی ، اب ان تمام متاثرہ علاقوں کے تمام امیدوار میتھمیٹکس کا دوبارہ امتحان دیں گے۔

سٹوڈنتس،  سکولوں سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔ نئے سے سے ایک پیپر لینے کے باوجود کیمبرج نے  11 اگست 2026 کو نتائج جاری کرنے کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور سٹوڈنٹس  کو باقی سبجیکٹس کے امتحانات پر توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔
سکولوں کو 15 مئی تک مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ کیمبرج کا کہنا ہے جعلی پیپر لیک مافیا بھی سرگرم ہے۔

سوشل میڈیا پر کوئسچن  پیپر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: کمیبرج کا میتھمیٹکس کا پرچہ کیسے لیک ہو گیا، ادارہ کی غیرمعمولی واقعہ پر تشویش